خوراک کی فراہمی اور صارفین امور کے وزیر رام ولاس پاسوان نے آج کہا کہ اس
سال مارچ کے آخر تک زیادہ تر ریاستوں میں عوامی تقسیم کے نظام کی دکانوں
میں کیش لیس نظام لاگو ہو جائے گا جس سے بدعنوانی پر لگام لگ سکے گا اور
شفافیت آ سکے گی۔مسٹر پاسوان نے یہاں عوامی نظام تقسیم میں اصلاحات لانے اورکیش لیس سسٹم کو
نافذ کرنے کے سلسلے میں
ریاستوں کے متعلقہ وزراء اور سکریٹریوں کے اجلاس
سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آندھرا پردیش، گجرات، کرناٹک، راجستھان، تمل
ناڈو، دہلی، مہاراشٹر اور لكشديپ نے اس سال مارچ تک عوامی تقسیم نظام میں
کیش لیس نظام نافذ کرنے کا یقین دیا ہے۔اڑیسہ کے شہری اورا ضلاع کی سطح پر اور چھتیس گڑھ میں شہر کی دکانوں میں مارچ تک یہ سہولت شروع کردی جائے گی۔